این ٹی ایس ٹیسٹ کے دوران جعلی امیدوار کا ٹیسٹ دینے پر نوسرباز گرفتار

پیر 22 جولائی 2019 18:06

این ٹی ایس ٹیسٹ کے دوران جعلی امیدوار کا ٹیسٹ دینے پر نوسرباز گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) صدر پولیس نے پنجاب گروپ آف کالجز اڈا شیخ یوسف میں این ٹی ایس ٹیسٹ کے دوران جعلی امیدوار کے ٹیسٹ دینے پر نوسرباز کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں این ٹی ایس سپروائزر کرم زمان نے 419ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ پنجاب گروپ آف کالجز شیخ یوسف برانچ میں این ٹی ایس ٹیسٹ کے دوران محمود اسلم کی جگہ شفقت خان نامی جعلی امیدوار ٹیسٹ دے رہا تھا جس کو پولیس کو حوالے کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں