ڈیرہ اسماعیل خان، پیسکو واپڈا کی بے حسی ،کئی روز گزر نے کے باوجود خراب ٹرانسفارمر ٹھیک نہ ہو سکا

شدید گر می اور بجلی نہ ہو نے سے بچے بوڑھے اوربیمار افراد کو سخت تکلیف اوریشا نی کا سامنا ،گھرو ں میں پانی ناپید ہو گیا

پیر 22 جولائی 2019 19:07

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) پیسکو واپڈا کی بے حسی کئی روز گزر نے کے باوجود اعوا ن آباد کا خراب ٹرانسفارمر ٹھیک نہ ہو سکا شدید گر می اور بجلی نہ ہو نے کی وجہ سے بچے بوڑھے اوربیمار افراد کو سخت تکلیف اوریشا نی کا سامنا ہے گھرو ں میں پانی ناپید ہو گیا مکینوں نے ایم پی اے فیصل امین گنڈہ پور اور پیسکو واپڈا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد خرا ب ٹرانسفارمر کی مرمت کرکے علاقے کی عوام کو گر می کے عذا ب سے نجات دلا ئی جا ئے ۔

(جاری ہے)

علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ واپڈا کی طرف سے ہر ماہ ہزارو ں روپے کے بل اور ناجائز جر ما نے صارفین پر ڈال دیئے جا تے ہیں اس کے باوجود عوام کو واپڈا کی طرف سے کوئی ریلیف نہیں دیا جاتا خراب ٹرانسفارمر کی مرمت کیلئے کئی کئی روزکمپلینٹ آفس کے چکر لگائے جاتے ہیں مگر پیسکو عملہ لا پرواہی کا مظاہر کرتا نظر آتا ہے زرائع کے مطا بق پیسکو کے چند افراد کی ملی بھگت سے اعوان آباد میں کنڈہ مافیا ں کی وجہ سے ٹرانسفارمر پر اوور لوڈ ہو نے کے باعث آ ئے روز خرا ب ہو جاتا ہے جس کی سزا پورے علاقے کی عوام کو بھگتنا پڑتی ہے علاقے کے مکینوں نے ایم پی اے فیصل امین گنڈہ پور سے مطالبہ کیا ہے ٹرانسفامر کی مرمت جلد از جلد کرائی جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں