ڈیرہ اسماعیل خان، دہشتگردی کے واقعات میں مبینہ غفلت ،آر پی او نے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کی تنزلی کے احکامات دیدئے

پیر 22 جولائی 2019 19:07

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) دہشتگردی کے یکے بعد دیگرے ہونیوالے دو واقعات میں مبینہ غفلت برتنے پر ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) فیروز شاہ نے تین تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کی ایک رینک تنزلی کے احکامات صادر کرکے دو تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کرکے لائن کلوز کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹائون کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں دو اہلکاروں کی شہادت اور چند گھنٹے بعد سول ہسپتال ٹراما سنٹر میں خودکش دھماکے کے واقعہ میں دو پولیس اہلکاروں سمیت8افراد کی شہادت کے واقعات میں مبینہ طور پر غفلت برتنے پر ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) فیروز شاہ نے تھانہ کینٹ کے ایچ ایس ایچ او فضل الرحیم گنڈہ پور کو انسپکٹر سے سب انسپکٹر بنا دیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ ٹائون محمد اصغر کو سب انسپکٹر سے اے ایس آئی اور تھانہ سٹی کے ایس ایچ او انیس الحسن کو بھی سب انسپکٹر سے اے ایس آئی تنزلی اور دونوں افسران کو معطل کرکے پولیس لائن کلوز کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں