گومل یونیورسٹی ،بی ایس آنرز ایڈمیشن کیلئے 6000سے زائد طلباء نے آن لائن اور فارمز کے ذریعے ایڈمیشن کیلئے اپلائی کیا

اتوار ستمبر 18:20

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) گومل یونیورسٹی میں بی ایس آنرز ایڈمیشن کیلئے 6000سے زائد طلباء نے آن لائن اور فارمز کے ذریعے ایڈمیشن کیلئے یپلائی کیا۔پہلے سیشن میں 2800کے قریب طلبہ و طالبات نے ایڈمیشن ٹیسٹ میں شرکت کی۔ سیکنڈ ٹائم شروع ہونے والا ٹیسٹ جو دوپہر02.00بجے شروع ہوگا۔ اس میں بقایا طلباء شرکت کریں گے۔

یونیورسٹی کی تاریخ میں اتنی زیادہ تعداد میں پہلے کبھی طلباء نے ایپلائی کیا اور نہ کبھی اتنی بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے ٹیسٹ میں شرکت کی۔ جوکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ گومل یونیورسٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اتنی بڑی تعداد میں طلباء کا ایڈمیشن کے حصول کیلئے ایپلائی کرنا طلباء اور ان کے والدین کاگومل یونیورسٹی پر اعتماد ہے۔

(جاری ہے)

طلباء و طالبات کی کثیر تعدا د ہونے کی وجہ سے ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد سٹی کیمپس کے نواب اللہ نواز ہال ،آئی آر ڈیپارٹمنٹ ،لاء کالج اور اسلامیات شعبہ جات کے امتحانی ہالوں سمیت وینسم کالج کے امتحانی ہال اور سائیڈرومز میں دو سیشن میں ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔

ٹیسٹ کیلئے تقریبا50سے زائد اساتذہ اور ایڈمنسٹریشن افسران و ملازمین نے امتحانی ہالوںپر ڈیوٹی کے فرائض انجام دیئے۔ شدید گرمی کے پیش نظر ٹھنڈے پانی کی سہولت کے ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث طلباء کیلئے جنریٹرز کی سہولت بھی موجود تھی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کے تعاون سے تمام سیکیورٹی افسران نے بھی اپنے فرائض بخوبی انجام دیئے۔

طلباء کے ساتھ آنیوالے ان کے والدین اور رشتہ داروں نے گومل یونیورسٹی انتظامیہ کاموں کو سراہا اور تسلی کا اظہار کیا ۔واضح رہے کہ داخلہ ٹیسٹ میں پاس ہونیوالے طلباء و طالبات کے انٹرویو اور نئی کلاسوں کا اجراء گومل یونیورسٹی ایڈمیشن آفس کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہونگے۔اس موقع رجسٹرار گومل یونیورسٹی طارق محمود، کوارڈینیٹر گریجویٹ اسٹیڈیز ‘پروفیسر ڈاکٹر شادی اللہ خان‘کوارڈینیٹر سٹی کیمپس ،پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین،کنٹرولر امتحانات اسلم پرویز، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی /ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئر پروفیسر ڈاکٹر ستاربخش،ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز، ڈاکٹر شکیب اللہ ، پرنسپل وینسم کالج پروفیسر فتح محمد خان سلیمان خیل،پیر جنید سراجی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمیشن ،ڈاکٹر عرفان اور دیگر بھی موجود تھے۔

گومل یونیورسٹی میں مختلف شعبہ جات میں بی ایس آنرز ایڈمیشن کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد سٹی کیمپس اور وینسم کالج میں کیا گیا۔طلباء و طالبات کی کثیر تعدا د ہونے کی وجہ سے ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد سٹی کیمپس کے نواب اللہ نواز ہال ،آئی آر ڈیپارٹمنٹ ،لاء کالج اور اسلامیات شعبہ جات کے امتحانی ہالوں سمیت وینسم کالج کے امتحانی ہال اور سائیڈرومز میں دو سیشن میں ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔

تمام طلباء سے درخواست ہے کہ وہ ایڈمیشن سیکشن کے شیڈول کے مطابق ان سے رابطہ میں رہیں کیونکہ طلباء کی تعداد کی وجہ سے جلداز جلد یونیورسٹی اپنے ایڈمیشن مراحل کو مکمل کریگی۔ گومل یونیورسٹی میں بی ایس آنرز کے شعبہ جات میں میرٹ پر1800طلبہ و طالبات کیلئے سیٹیں ہیںمگر طلباء اور ان کے والدین کی خصوصی درخواست پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری نے مزید 1800طلباء و طالبات کے داخلہ کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیںاور اسی سلسلے میں تمام شعبہ جات کے سربراہان، پرووسٹ اور کوارڈینیٹر گریجویٹ اسٹیڈیز کو بھی ان طلباء کی ایڈجسمنٹ کیلئے ہدایات بھی دے دیں ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments