ڈیرہ اسما عیل خان،پولیس کاسماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز ،9مشکوک افراد گرفتار،اسلحہ بر آمد

بدھ 18 ستمبر 2019 18:45

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) ڈیرہ پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش کی قیادت میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سماج دشمن عناصر کے خلاف تھانہ صدر، پہاڑ پور اور چودھوان کی حدود میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کے دوران 9مشکوک افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ4بندوق،3پسٹل سمیت 69کارتوس برآمد کرنے کے علاوہ 1مجرم اشتہاری کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران شہر کے مختلف27مقامات پر اچانک ناکہ بندیاں لگائی گئی۔دوران ناکہ بندیاں11مشکوک افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات2بندوق،2پستول،81کارتوس،530گرام ہیروئن برآمد اور2اشتہاری مجرموں کو بھی گرفتار کیا گیا۔پولیس نی167کرائے کے مکانات اور33ہوٹلوں کو چیک کیا۔3گھروں اور 1ہوٹل کے خلاف سیکورٹی ایکٹ کے تحت سیکورٹی انتظامات نہ ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ضلعی سطح پر72سکولوں،26اڈوں اور59حساس مقامات کو چیک کیاگیا۔1حساس مقام کی سیکورٹی ایکٹ کے تحت انتظامات مکمل نہ ہونے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں