کلرکس برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے خود کو وقف کررکھا ہے ، حاجی محمد اسلم خان

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:17

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین حاجی محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ کلرکس برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے خود کو وقف کررکھا اور بیماری کے باوجود انسانیت کی خدمت کے جزبے سے سرشار ہوکر میدان عمل میں کوشاں ہیں موجو دہ حکومت مہنگائی کے تناسب سے اگر سر کا ری ملا زمین کی تنخوا ہو ں میںاضافہ نہ کیا تو تب تک تمام ملا زمین اسلام آباد میں پڑائو ڈالینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ڈیرہ کے موقع پر ایپکا ڈیرہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبہ کے پی کے کے صوبائی صدر ایپکا سریر خان،سینیئر وائس صدر ہمایوں خان گنڈہ پورصوبائی جنرل سیکرٹری ظفر علی خان،دسٹرکٹ بار ڈیرہ کے صدر اختر حسین قریشی ،میزبان ضلعی صدر حاجی فدا حسین نے خطاب کیا اور تقریب سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔

(جاری ہے)

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ آل کلرک ایسوی ایشن اس ملک کی واحس غیر سیاسی جماعت ہے جس میں ہر پارٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں ہم نے ہمیشہ کلرک بر ادری کے مفادات اور حقوق کے حصول اور تحفظ کی باد کی ہے ا یپکا ملازمین کے سروس کے تحفظ کیلئے بنی اور یہی ہمارا منشور رہا ہے ہم نے ہمیشہ کلرک برداری کو آپ گریڈ کرانے کیلئے جدوجہد کی اور بجٹ کے موقع پر مہنگاہی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافے کیلئے دھرنے دیئے جیلیں کاٹیں اور مشکلات کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا اور آپ لوگوں کے تعاون سے کامیابیاں اللہ پاک نے نصیب کیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ہر دور حکومت میں ہم نے کلرک برادری کے حقوق اور مراعات کے حصول کی جنگ لڑی اور بجٹ میں دس فیصد تک اضافہ ہواتا رہا زوالفقار علی بھٹو کے دورمیں تقریبا125فیصد اضافہ کرایا جبکہ مختلف ادوار میں دس،بیس اور پندھرہ فیصد اضافہ ہوتا رہا لیکن واحد موجود ہ پی ٹی آئی کی حکومت ہے جس نے دس فیصد اضافہ بجٹ میں کیا اور دوسری جانب ٹیکس لگاکر الٹا ہمیں نقصان دیا ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ہم نے کلرکس برادری کو سات سکیل سے 9اور پھر 11اور جونیئر کلرک کو 14 سکیل دلوانے میں آپ لوگوں کا بھر پور تعاون شامل ہے سینیئر کلرکو سکیل 16ہم سب کی محنت اتفاق اور اتحاد کا نتیجہ ہے۔2008میں جونیئر کلرک کی تنخواہ 5700روپے تھی جو تنظیم کی دن رات محنت جدوجہد کی اور آ ج 2019 میں 35000 ہزار کر انے میں تنظیم کا کردار ہے۔پورے ملک میں تمام ملازمین کو ٹائم سکیل دلایا اور تمام محکموں کے گریڈ ایک سے گریڈ 21تک تمام ملازمین کے تنخواہ برابر کرائی۔

حکومت نے ہم سے ایگریمنٹ کیا بیسک پے، ہاس رینٹ،میڈیکل،کنونس مہنگاہی کے تنساب سے دینے کا وعدہ کیا لیکن افسوس کہ آئین اور قانونی تقاضوں کو پورہ نہ کرکے ملازمین کے حقوق فراہم نہیں کئے جاارہے ہیں ہمیں اپنے حقوق اور تحفظ کیلئے تنظیم کے ساتھ متحد و متفق ہوکر ایک پیج پر رہنا ہوگا ایک بات اور ایک مطالبے پر ٹھہر کر جدوجہد کرنا ہوگی اور قائدین کی کال پر لبیک کرکے ہر احتجاج اور دھرنے میں بھر پور شرکت کرنی ہوگی اسی میں ہماری کامیابی ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ہم ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے خون کا آخری قطرہ نچھاور کردینگے لیکن آپ کے حقوق کا سودہ کسی صورتن نہیں کریں گے جس طرح ہم بے لوث آپ کے حقوق کے حصول کی جنگ لڑ رہے ہیں آپ اسی طرح اخلاص اور محبت اور خلوص کا مظاہرہ کریں اور تنظیم کا مکمل ساتھ دیں تاکہ کامیابی ہم سب کے قدم چومے۔اس موقع پر میڈیاکے ظفر عبا س اعوان نے ایپکا کے چیئر مین محمد اسلم خان ملاقات سے ملاقات کی اور انہیں ایپکا کے کلر ک برادری کے مسائل سے آگاہ کیاجس پر انہوں نے مسائل کے حل کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ (

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں