پولیس عوام کی جان و مال کی محافظ ہے، آر پی او کیپٹن(ر)فیروز شاہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 17:10

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن(ر)فیروز شاہ نے کہا ہے کہ پولیس عوام کی جان و مال کی محافظ ہے، ایماندار پولیس اہلکار محکمہ کیلئے سرمایہ اور فخر ہیں، اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکار انعام اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکار سزا کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چند روز قبل تھانہ سٹی کی حدود میں 26لاکھ سے زائد مالیت کے پرائز بانڈز کی گمشدگی اور بعدازاں ان کی برآمدگی کرکے اصل مالک تک پہنچانے والے تھانہ سٹی کے حوالدار محمد آصف کو ان کی ایماندری اور بہترین کارکردگی پر سی سی IIسرٹیفکیٹ اور 5ہزار روپے نقد انعام دینے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

آر پی او کیپٹن (ر) فیروز شاہ نے کہا کہ پولیس جرائم پر کنٹرول کے ساتھ ساتھ لوگوں کے فلاحی کاموں میں اپنا کردار اداکر رہی ہے۔ ایماندار اہلکاروں کا کردار یقیناً محکمہ کیلئے فخر اور عوام میں پولیس پر اعتماد کی بحالی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں