ڈی آئی خان ،پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن ،18مشکوک افراد گرفتار ،اسلحہ بر آمد

جمعہ 20 ستمبر 2019 18:27

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر محمد نعیم کی خصوصی ہدایت پر ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) فیروز شاہ کی نگرانی میں ڈیرہ پولیس نے ناجائز اسلحہ، منشیات برآمدگی، قبضہ مافیا اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کی مہم کے سلسلہ میںڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش کی قیادت میں ڈیرہ پولیس نے تھانہ کینٹ، صدر، یارک، پروآاور بندکورائی کی حدود میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کے دوران 18مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ جس میں 2 کلاشنکوف،3رائفل،5 بندوق،3پسٹل سمیت 209کارتوس شامل ہیں برآمد کیے۔

اس دوران شہر کے مختلف27مقامات پر اچانک ناکہ بندیاں لگائی گئی۔دوران ناکہ بندیاں14مشکوک افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات3پستول،18کارتوس،1130گرام چرس،215 گرام ہیروئن، 4500گرام بھنگ اور 2مجرم اشتہاری کو بھی گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے 175کرائے کے مکانات اور36ہوٹلوں کو چیک کیا۔1گھر کیخلاف سیکورٹی ایکٹ کے تحت سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ضلعی سطح پر 103سکولوں کو چیک کیا گیا،27اڈوں اور70 حساس مقامات کو چیک کیاگیا۔5حساس مقام کی سیکورٹی ایکٹ کے تحت انتظامات مکمل نہ ہونے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں