ڈیرہ اسماعیل خان ،پیشی پر آنے والا شخص قتل ،مقدمہ درج

ہفتہ ستمبر 20:36

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) قتل مقاتلے کی دشمنی کا شاخسانہ، ہزارہ پکہ پروآ سے عدالت پیشی پر آنے والا شخص مخالفین کی فائرنگ سے قتل،پروآ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق43سالہ عبدالعزیز ولد حبیب اللہ سکنہ جھوک امین عدالتی پیشی کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان آرہا تھا کہ راستے میں موجود دو موٹر سائیکل سواروں نے تھانہ پروآ کی حدود میں ہزارہ پکہ کے علاقہ کے قریب اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عبدالعزیز موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول پر قتل کا مقدمہ کا مقدمہ زیر سماعت بتایا جاتا ہے جس میں وہ ضمانت پر تھا، واقعہ کی اطلاع پر پروآ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments