ڈیرہ اسماعیل خان،ایس ایچ او پروآ محمد بشارت کی کامیاب کارروائی ،2خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار

پیر 14 اکتوبر 2019 18:05

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) ایس ایچ او پروآ محمد بشارت نے لنک روڈ سفید مائنر پر کامیاب کاروائی کے دوران پروآ پولیس کو قتل، اقدام قتل اور اسلحہ سمیت دیگر دفعات کے تحت14مقدمات میں مطلوب 2خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2کلاشنکوف اور54کارتوس برآمد کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش کی ہدایت پر ایس ایچ او پروآ محمد بشارت نے لنک روڈ سفید مائنر پر کامیاب کاروائی کے دوران پروآ پولیس کو مطلوب دو اشتہاری ملزمان عبدالجبار لنگرا ولد اللہ داد سکنہ جھوک امین اور ظہور لنگرا ولد عبدالغفور سکنہ جھوک امین کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2کلاشنکوف اور54کارتوس برآمد کرلئے۔

پولیس نے ان دونوں اشتہاری ملزمان کیخلاف 15AAکے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں خطرناک اشتہاری ملزمان پروآ پولیس کو قتل، اقدام قتل اور اسلحہ سمیت دیگر دفعات کے تحت14مقدمات میں مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں