واپڈا پیسکو کے ریٹائرڈ ملازمین کا 3ماہ سے پنشن نہ ملنے پر احتجاج

منگل 15 اکتوبر 2019 17:59

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) واپڈا پیسکو کے ریٹائرڈ ملازمین کا 3ماہ سے پنشن نہ ملنے پر احتجاج اسلامیہ سکول چوک پر دھرنا ، ٹریفک جام۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا پیسکو ڈیرہ اسماعیل خان کے سینکڑوں پنشنرز تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

غریب پنشرنز کے مطابق وہ تین ماہ سے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہیں ہیں اور آخر تنگ آمد بجنگ آمد احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔ احتجاجی پنشنرز نے واپڈا آفس سے اسلامیہ چوک تک احتجاجنی ریلی نکالی اور اسلامیہ سکول چوک پر دھرنا بھی دیا۔ پنشنرز کے دھرنے کے دوران روڈ بند ہونے سے گاڑیوں کی لبی قطاریں لگ گئیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں