ڈیرہ اسماعیل خان ،ڈیال روڈ کے مختلف علاقوں نیو خیر آباد کالونی، تھہیم ٹائون، تھویافاضل اور صدر بازار میں سوئی گیس فراہمی کا مطالبہ

منگل 15 اکتوبر 2019 17:59

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ڈیال روڈ کے مختلف علاقوں نیو خیر آباد کالونی، تھہیم ٹائون، تھویافاضل اور صدر بازار میں تاحال سوئی گیس کے پائپ تک نہ بچھائے جاسکے، دور جدید میں بھی ان علاقوں کے مکین گیس کی سہولت سے محروم، اہلیان علاقہ کا منتخب نمائندوں اور سوئی ناردن گیس کے ارباب اختیار سے فوری طور پر سوئی گیس کی سہولت فراہمی کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ امساعیل خان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ دور حکومت میں ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور مضافات کے علاقوں کو گیس فراہمی کا میگا پراجیکٹ شروع کیا گیا جو رو ز اول سے ہی سست طروی اور سیاسی پسند و ناپسند کا کی بھینٹ چڑھا آرہا ہے۔ دس سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی شہر کے قریبی پوش علاقے سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں۔

ڈیرہ ڈیال روڈ پر واقع آبادیوں نیو خیر آباد کالونی، تھہیم ٹائون، تھویافاضل سمیت شہر کے وسط میں واقع صدر بازار میں تاحال سوئی گیس کی پائپ لائن تک نہ بچھائی جاسکی جو منتخب نمائندوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان علاقوں کے مکینوں نے منتخب نمائندوں اور سوئی ناردن گیس کے ارباب اختیار سے فوری طور پر سوئی گیس کی سہولت فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں