بین الاقوامی ختم نبوتؐ موومنٹ کے جنرل سیکرٹری کی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی سے ملاقات

ڈاکٹر احمد علی سراج نے وائس چانسلر کو یونیورسٹی کیلئے خدمات‘ یونیورسٹی کی ترقی کیلئے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا

منگل 15 اکتوبر 2019 18:48

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) نیشنل علماء مشائخ کونسل وزرات مذہبی امور اسلام آباد کے ممبر اور بین الاقوامی ختم نبوتؐ موومنٹ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احمد علی سراج ‘ممبرکی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری سے ان کے دفتر میں ملاقات ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پروفیسر مولانا نجم الدین سابق چیئر مین شعبہ اسلامیات گومل یونیورسٹی ،مفتی قاری محمد یحی سراج ،خطیب و مہتمم مرکز فکر اسلامی اسلام آباد، طارق محمود رجسٹرار گومل یونیورسٹی، الحاج دلنواز خان ‘ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اور احسان اللہ دانش ڈائریکٹرٹانک کیمپس بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر احمد علی سراج نے وائس چانسلر ڈاکٹر سرور چوہدری کی گومل یونیورسٹی کیلئے خدمات‘ یونیورسٹی کی ترقی کیلئے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیااور کہاکہ گومل یونیورسٹی میں سٹیچیوٹس پر عملدرآمد، سمسٹر سسٹم ،نظم و ضبط اور ایک منظم اوقات کار کا قیام، بہترین حکمت عملی سے طلباء کی تعدادمیں اضافہ، وائس چانسلر کے بہترین اقدامات ہیں۔

(جاری ہے)

ا نہوںنے کہا کہ وائس چانسلر کا علم دوستی کا ثبوت اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ مشکل ترین حالات میں ٹانک جیسے پسماندہ ضلع میں گومل یونیورسٹی کا سب کیمپس کھولاگیا اور آج وہاں پر چار شعبہ جات میں تعلیمی سرگرمیوں جاری ہیں اور طلباء کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ اور آج یہ سن کر خوشی ہوئی ہے کہ ٹانک کیمپس اپنی ذاتی بلڈنگ میں شفٹ ہو گیا ہے۔

انہو ںنے کہا کہ گومل یونیورسٹی کا شمار پاکستان کی قدیم درسگاہوں میں ہوتا ہے۔ اس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرکے بہت سے نوجوان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اپنی خدمات اور قابلیت کے جوہر دکھا رہے ہیں ۔ ڈاکٹر سرور نے اس خطے کی قدیم درسگاہ جو مسائل اور مشکلات کا شکار تھی سے نکال کر ترقی کی راہ پرگامزن کیااورا ٓج گومل یونیورسٹی جس طرح تیزی سے ترقی کررہی ہے یہ سب وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر سرور چوہدری اور ان کی ٹیم کی دن رات محنت اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔

اس موقع پرڈاکٹر احمد علی سراج نے گومل یونیورسٹی میں سیرت کمپلیکس بنانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوںنے مزید کہا کہ چند سازشی عناصر وائس چانسلر ڈاکٹر سرور اور انکی ٹیم کیخلاف من گھڑت اور منفی پراپیگنڈے کررہی ہے جوکبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے مگرہم علاقائی، قومی اور صوبائی سطح پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری کے ساتھ ہیں ۔ آخر میں وائس چانسلر ڈاکٹر سرور چوہدری نے نیشنل علماء مشائخ کونسل وزرات مذہبی امور اسلام آباد کے ممبر اور بین الاقوامی ختم نبوتؐ موومنٹ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احمد علی سراج کا شکریہ ادا کیا اور ان کو یونیورسٹی کی طرف سے شیلڈ بھی دی گئی ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں