سی پیک سے ملک کے ساتھ ساتھ ڈیرہ اسماعیل خان کے تاجر طبقہ کو بھرپور معاشی ترقی کے مواقع میسر ہونگے،رکن قومی اسمبلی شیخ یعقوب

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:42

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) سی پیک سے پورے ملک کے ساتھ ساتھ ڈیرہ اسماعیل خان کے تاجر طبقہ کو بھرپور معاشی ترقی کے مواقع میسر ہونگے۔ ڈیرہ پشاور ہائی وے کی از سر نو تعمیر کی منظوری دی جاچکی ہے۔ گومل یونیورسٹی پر مافیا قابض ہے جس نے اس ادارہ کو تباہ کردیا ہے جب میں نے کرپٹ مافیا کے خلاف بات کی تو میرے خلاف پروپیگنڈہ مہم شروع کرائی گئی مگر میں گومل یونیورسٹی کے کرپٹ مافیا کو بے نقاب بھی کرونگا اور زرعی یونیورسٹی کے خلاف سرگرم لابی کے خلاف بھی کام کرکے یہاں تعلیم کے فروغ کے لیئے کردار ادا کرونگا۔

ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری برائے اکنامک افیئرز رکن قومی اسمبلی شیخ یعقوب نے ڈیرہ پریس کلب میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ڈیرہ پریس کلب کے صدر محمد یاسین قریشی۔

(جاری ہے)

جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرام نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے شہریوں‘تاجران اور میڈیا کو درپیش مسائل کے حوالے سے اظہار خیال کیا جبکہ اس موقع پر موجود شرکاء نے رکن قومی اسمبلی شیخ یعقوب کے کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں ووٹرز اور علاقہ باسیوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق جنرل سیکرٹری محمد فضل الرحمان نے ادا کیئے پریس کلب کے سینیئر ممبران عبدالشکور استرانہ اور حاجی قیوم نواز بابر نے انہیں پریس کلب کی جانب سے پگڑی پہنائی ۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شیخ یعقوب نے کہا کہ بطور ڈیرہ وال علاقہ کے تمام مسائل کے حل کے لیئے میرا تعاون ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کے ساتھ ہے یہاں زرعی یونیورسٹی کی راہ میں روڑے وہی مافیا اٹکا رہا ہے جس نے گومل یونیورسٹی کو آسمان سے زمین پر ڈال دیا مگر زرعی یونیورسٹی صرف ڈیرہ نہیں صوبہ کاایک اہم منصوبہ ہے جس کے لیے بھرپور تعاون کیاجائے گا۔

سی پیک کے مغربی روٹ کی تکمیل ہورہی ہے جس سے ڈیرہ اور اسلام آباد کاسفر کم ہوگا بلکہ پشاور ڈیرہ ہائی وے ۔ اور سی پیک مغربی روٹ کی تکمیل سے یہاں تجارتی انقلاب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان امت مسلمہ کا لیڈر بن رہا ہے یہ ملک بہت آگے جارہا ہے اور یہاں کا مستقبل تابناک ہے انہوں نے کہا کہ لفٹ کینال اور سمال ڈیمز منصوبہ جات پر بھی کام کیا جارہا ہے درابن میں انڈسٹریل سٹیٹ قائم کی جائے گی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کالونی یہاں کے صحافیوں کااجتماعی مسئلہ ہے اور یہ یہاں کے تمام صحافیوں کا حق ہے میں صوبائی حکومت سے گزارش کرونگا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کالونی قائم کرکے یہاں کے صحافیوں کااجتماعی مطالبہ پورا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مسائل بے شمار ہیں ،میراحلقہ مہنجو ڈاڑو کا نقشہ پیش کررہا ہے ،سڑک ،تعلیم پینے کا صاف پانی نہیں ہے لیکن نے ان مسائل کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا ۔ہمیں تباہ حالمعیشت وراثت میں ملی جب ملک دیوالہ ہوچکا تھالیکن ہم نے قلیل مدت میں اداروں کو مضبوط اور منظم کیا جس سے ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوچکا ہے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں