متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن طور پر سرانجام دیں، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر

بدھ 16 اکتوبر 2019 20:41

ڈیرہ اسماعیل خان۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے کہا ہے کہ چہلم کے موقع پر تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن طور پر سرانجام دیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان کا شمار حساس اضلاع میں ہوتا ہے تاہم کسی غفلت یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں چہلم کے اجتماعات سے متعلق انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ محکمہ پولیس، ریسکیو 1122، واسا، ٹی ایم اوز، واپڈا و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ چہلم کے سلسلے میں اجتماعات 23تاریخ تک جاری رہیں گے جبکہ اس حوالے سے انتظامات بھی کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جلوس کے راستوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ دیگر رکاوٹیں ہٹا لی گئی ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پولیس کو ہدایت کی کہ چہلم کے سلسلے میں جو اجتماعات اور جلوس ترتیب دیے گئے ہیں ان کی سیکورٹی کیلئے جامع پلان مرتب کر کے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے جبکہ واپڈا کو ہدایت کی کہ اجتماعات کے دوران لوڈشیڈنگ سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں