ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام زور شور سے جاری ہے،سردار علی امین خان گنڈہ پور

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:48

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد آزادی مارچ کے نام پر ملک میں افراتفری پھیلا رکھی ہے، ڈنڈا بردار فورس دکھا کر وہ قوم کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام زور شور سے جاری ہے اور جو منصوبے التواء کا شکار تھے ان پر بھی جنوری2020ء تک کام کا آغاز ہوجائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے رہنما نواز خان اور خان امجد خان بھی موجود تھے۔ سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا کہ اتوار کے روز ڈیرہ اسماعیل خان میں غریب اور نادار افراد کی رہائش اور تین وقت کی خوراک کیلئے شلٹر ہوم کا افتتاح ہورہا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے صرف ایک سال کے دوران ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو بیرون ملک بھجوایا ہے، اور انشاء اللہ اگلے سال5لاکھ افراد کو بیرون ملک بھجوایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان اسوقت امت مسلمہ کے ہیرو ہیں، ہمارا دھرنا اصولوں پر تھا، مولانا فضل الرحمن کا یہ کہنا کہ میرا دھرنا عوام کو آزادی دلانے کا ہے لیکن ہم کہتے ہیں کہ الیکشن کے دوران عوام نے ووٹ کی پرچی سے آپ کو شکست دیکر آپ سے نجات حاصل کرلی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں