ڈیرہ اسماعیل خان،علاقہ کھوئی بہارہ سے خاتون کی لاش برآمد

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:48

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) تھانہ درازندہ کی حدود علاقہ کھوئی بہارہ سے خاتون کی لاش برآمد ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی ،ورثا کی تلاش جاری ،خاتون کی موت اونٹ کے کاٹنے سے بیان کی گئی ،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ درازندہ کے علاقہ کھوئی بہارہ کے علاقہ جانو زما میں نامعلوم خاتون کی لاش موجود پائی گئی ۔

(جاری ہے)

اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔پولیس کے مطابق خاتون کی موت نامعلوم شخص کے اونٹ کے کاٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ درازندہ پولیس نے ایس ایچ او محمد مشتاق کی مدعیت میں نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج کر کے خاتون کے ورثاء کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں