ڈیرہ اسماعیل خان،اٹھارہ سالہ نوجوان نے چھت سے لٹک کر خود کشی کرلی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:48

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) تھانہ صدر کی حدود علاقہ دربڑی میںزندگی سے بیزار اٹھارہ سالہ نوجوان نے چھت سے لٹک کر خود کشی کرلی ،متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کردی گئی ،پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود علاقہ دربڑی میں اٹھارہ سالہ نوجوان کرامت اللہ ولد محمد بخش قوم کھیارہ سکنہ دربڑی نے اپنے زندگی سے بیزار ہوکر گھر کے اندر اپنے گلے میں رسی کا پھندا ڈال لیا اور چھت سے جھول گیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔

متوفی کی لاش کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید چھان بین شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں