ڈیرہ اسماعیل خان:ایڈیشنل آئی جی پولیس سند ھ شاہد حیات میانخیل کی نماز جنا ز ہ ادا

اعلیٰ پولیس افسران ،ججز،صوبائی و ضلعی رہنمائو ں سمیت سیاسی و سماجی و عوام کی شرکت

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:43

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل آئی جی پولیس صو بہ سند ھ شاہد حیات میانخیل کی نماز جنا ز ہ بیساکھی گرا ئو نڈ ڈی آئی خان میں ادا کر دی گئی جس میں آ ئی جی پولیس پنجا ب عارف نواز جنجو عہ ، آئی جی پولیس بلو چستا ن محسن خا ن ، ایڈیشنل آئی جی پولیس بلو چستا ن طاہر خا ن ، ایڈیشنل آئی جی پولیس پنجا ب شعیب سڈ ل ، سا بق آئی جی سند ھ اے ڈی خوا جہ ، ڈائریکٹر آ ئی بی سعید کھو سہ سپر یم کورٹ کے جسٹس مظہر عالم میانخیل ، اسٹیشن کمانڈر بر گیڈیئر شمریز خا ن کمشنر ڈیر ہ جاوید خان مر وت ، وفاقی وزیر ، علی امین گنڈہ پور ، کے پی کے اسمبلی میں جے یو آ ئی کے پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمان ، ریجنل پولیس آفیسر فیروز شا ہ و مقا می انتظا میہ افسرا ن نے شر کت کی جبکہ سیا سی و سما جی مذہبی حلقو ں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شر کت کی بعد از نما ز جنا ز ہ مرحوم شاہد حیا ت کو پولیس کے دستے نے سلامی دی جنا زہ سے ارد گرد علاقوں میں موبائل نیٹ سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا اور سیکورٹی کے انتہائی فو ل پروف انتظامیہ کئے گئے تھے مر حو م شاہد حیا ت کی تیسری نما ز جنا ز ہ ان کے آبا ئی گا ئو ں گنڈی عمر خان میں اادا کی گئی اور انکو آبائی قبر ستا ن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپر د خاک کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں