ڈیرہ پولیس کی کاروائی بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:27

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) ڈیرہ پولیس کی کاروائی بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا، ٹائون پولیس نے شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے کرنے کے الزام میں 5ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پہاڑ پور پولیس نے مردان پل کے قریب کاروائی کے دوران ملزمان رحمت شاہ اور محمد گل سے دوران تلاشی دو پستول اور 30کارتوس برآمد کرکے انہیں کو گرفتار کرلیا۔ دوسری کاروائی میں ٹائون پولیس نے علاقہ خدکا میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں ملزمان شاہجہان، سبحان، اکرم، عزیز اور ناصر سکنائے خدکا کیخلاف ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں