ڈیرہ میں سردی کی آمد سے قبل ہی سوئی گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ شروع

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:27

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) ڈیرہ میں سردی کی آمد سے قبل ہی سوئی گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ،شہری اذیت ناک صورتحال سے دوچار، ڈیرہ اسماعیل خان میں سردی کی آمد سے قبل ہی سوئی گیس کے کم پریشر اور بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدیدذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا۔صبح اور رات کے وقت گیس نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید تکلیف اور اذیت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

ڈیرہ میں عوام کی جانب سے بھرپور احتجاج کے باوجود سوئی گیس کے مسائل حل نہیں ہو پائے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈیرہ شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت جہاں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہو جاتا ہے وہیں بعض علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے جس سے شہری اور خاص کر گھریلو خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔۔ایک طرف سوئی گیس کا غائب ہونا تو دوسری جانب بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی شہریوں کیلئے عذاب بن گئی ہے۔ شہری بازار کے کھانے کھا کر معدے اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔شہریوں نے حکومت،واپڈا اور سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر بھر پور احتجاج کریں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں