ڈیرہ میں بھٹہ مالکان نے اینٹوں کی فروخت میں گراں فروشی شروع کر دی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:30

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) ڈیرہ میں بھٹہ مالکان نے اینٹوں کی فروخت میں انتہا درجے کی گراں فروشی شروع کر دی، 7 ہزار روپے میں فروخت ہونے والی اینٹوں کے نرخوں میں اچانک خود ساختہ اضافہ کرکے اینٹوں کے نئے نرخ 9 ہزار روپے مقرر کر کے فروخت شروع کر دی، شہریوں نے اینٹوں کے من مانے نرخ مقررہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں مکان بنانے پہلے ہی انتہائی مشکل تھے لیکن بھٹہ مالکان نے نئے نرخ مقرر کرکے غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے مکان کی چھت چھیننے کی ٹھان لی ہے جس کیوجہ سے غریب افراد اب پناہ گاہوں میں رہائشیں اختیار کرنے پر مجبور ہونگے۔

(جاری ہے)

بھٹہ مالکان گاہکوں سے من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گراں فروشی پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی جبکہ عوام مہنگائی کے اس دور میں بھٹہ مالکان کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں ضلع ڈیرہ کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنرڈیرہ سے اینٹوں کے نرخ کنٹرول کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں