لیبر کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے دائرہ کار کو ضلع شمالی وزیرستان، ضلع جنوبی وزیرستان تک توسیع دے دی گئی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:30

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) لیبر کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے دائرہ کار کو ضلع شمالی وزیرستان، ضلع جنوبی وزیرستان تک توسیع دے دی گئی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ پشاور کی منظوری کے بعد لیبر کورٹس کو نئے ضم شدہ اضلاع تک عرصہ چھ ماہ کے لیے توسیع دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیبر کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے دائرہ کار کو ضلع شمالی وزیرستان، ضلع جنوبی وزیرستان لیبر کورٹ پشاور کے دائرہ کارکو نئے ضم شدہ اضلاع خیبر اور لیبر کورٹ سوات کے دائرہ کار کو ضلع باجوڑ اورکزئی ، اور ضلع کرم اور لیبر کوٹ مردان کے دائرہ کار کو ضلع مہمند تک توسیع دے دی گئی ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ محنت حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں