ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے مختلف مضافاتی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:30

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے مختلف مضافاتی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور اولے گرنے سے سردی کی شدت میں قدرے اضافہ ہو گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مغرب کی جانب ہوا کا زیادہ دبائو موجود ہے اور ہوا کا زیادہ دبا ئویعنی پریشر گریڈینٹ اچھی سردیوں کے لیے موزوں ہے، پریشر گریڈینٹ شمالی بلوچستان میں موجود ہے۔

موسلار دھاربارش کی وجہ سے ڈیرہ کے مختلف علاقوں میں موسم سرد ہوگیا اور ٹھنڈ کی شدت میں قدرے اضافہ ہوگیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 18 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں