ڈیرہ اسماعیل خان،ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی نے 37ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

منگل 22 اکتوبر 2019 17:48

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور اور پارلیمانی سیکرٹری برائے فنانس محمد یعقوب شیخ کے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے سولر ٹیوب ویلز اور فارم ٹو مارکیٹ روڈ کی تعمیر کیلئے 16کروڑ روپے سے زائد لاگت کے 37ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی جبکہ بجلی اور سوئی گیس کے 10کروڑ روپے کے منصوبوں کیلئے فوری طور پر پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر منعقد ہوا، اجلاس میں اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ہائی وے ڈویژن، اے ڈی بلدیات، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ اور اے ڈی ڈی ڈی اے نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی حکومت کے 10 کروڑ45لاکھ روپے کے خطیر فنڈز سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور کے پینے کے صاف پانی کیلئے دو سولر ٹیوب ویلزاور پارلیمانی سیکرٹری برائے فنانس محمد یعقوب شیخ کے پینے کے صاف پانی کے 6سولر ٹیوب ویلز سکیموں کی منظوری دی گئی اسی طرح 6کروڑ 32لاکھ 50ہزار روپے کے خطیر فنڈز سے مجموعی طور پر فارم ٹو مارکیٹ روڈ کے لئے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور کے فنڈز سے 15منصوبوں جبکہ اسی طرح پارلیمانی سیکرٹری برائے فنانس محمد یعقوب شیخ کے فنڈز سی14سکیموں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے وفاقی حکومت کی10کروڑ روپے کے فنڈز بجلی اور سوئی گیس فراہمی کی سکیموں کیلئے فوری طور پر پی سی ون تیار کرنے کی متعلقہ محکموں کو ہدایات بھی جاری کیں۔ یہ سکیمیں بھی دونوں ممبران قومی اسمبلی کے حلقوں میں مکمل کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے کہا کہ محکمے لوگوں کو پینے کے صاف پانی، روڈز، بجلی اور سوئی گیس کے منصوبوں کے حوالے سے فوری ریلیف فراہم کریں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہوسکے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں