ڈیرہ اسماعیل خان ،اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

منگل 22 اکتوبر 2019 20:29

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) ڈیرہ پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران ایک کلو سے زائد چرس، اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بند کورائی پولیس نے کاروائی کے دوران اکلو گرام سے زائد چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا ،پولیس نے اشتہاری ملزم حبیب اللہ کو پناہ دینے کے الزام میں اس کے سہولت کار غلام صدیق کو گرفتار کرلیا۔ علاقہ کیچ میں کرائے کے مکان کی رجسٹریشن کے کوائف متعلقہ تھانے میں اندراج نہ کرانے پر اللہ نواز بنوچی کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے ان تمام واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں