ڈیرہ اسماعیل خان ۔ٹریفک قونین پر عمل کر کے حادثات سے بچا جا سکتا ہے،ممتاز ماہر قانون پیر صدام حسین زکوڑی ایڈووکیٹ

منگل 22 اکتوبر 2019 20:29

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) ممتاز ماہر قانون پیر صدام حسین زکوڑی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری مہذہب قوموں کی نشانی ہے جبکہ ٹریفک قوانین کی پابندی بھی ہم سب پر لازم ہے،ٹریفک قونین پر عمل کر کے حادثات سے بچا جا سکتا ہے،اکثر لوگ رش کے باعث سڑک کے درمیان میں گاڑیاں پارک کردیتے ہیں جوکہ انتہائی غیر ذمہ درانہ عمل ہونے کے علاوہ لوگوں کے لئے بھی باعث تکلیف ہے ۔

دوران ڈرائیونگ موبائل فونز کا استعمال قانوناًجرم و ممنوع ہے،موبائل فون کا استعمال حادثات کو دعوت دینے کے مترادف ہے،کیونکہ اس کے استعمال سے ٹریفک کے اصولوں سے توجہ ہٹ جاتی ہے،اس کے علاوہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہر گز نہ دیں،موٹر سائیکل سوار نوجوان ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں،تیز رفتاری خطرہ جان ہے،دیر سے پہنچنا نہ پہنچنے سے بہتر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا، صدام زکوڑی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی آگاہی موبائل ایجوکیشن یونٹس سے حاصل کی جاسکتی ہے جوکہ دن رات ڈرا ئیوروں،مسافروں،طالب علموں اور عام آدمی کو آگاہی دینے میں مصروف عمل ہیں، انہوں نے والدین سے مطالبہ کیا کہ کم عمر بچوں کو ہر گز ڈرائیونگ کی اجازت نہ دیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں