ڈیرہ اسماعیل خان،سی ٹی ڈی پولیس کا علاقہ رمک شہر میں ٹارگیٹڈ آپریش،دہشت گردوں کی جانب سے حملے میںہیڈ کانسٹیبل شہید

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:48

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) پروآ سرکل میں خوف اور دہشت کی علامت سمجھے جانے والے انتہائی خطرناک دہشت گرد اقبال کھیارہ عرف بالی کی ساتھیوں سمیت موجودگی کی اطلاع پر حساس اداروں اور سی ٹی ڈی پولیس کا تحصیل پروا کے علاقہ رمک شہر میں ٹارگیٹڈ آپریش ، پولیس کو دیکھتے ہی دہشت گردوں کی جانب سے دستی بموں اور جدید خودکار ہتھیاروں سے پولیس پر اچانک شد ید حملہ ،دہشت گردوں کے ساتھ اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں سی ٹی ڈی پولیس ہیڈ کانسٹیبل نور علی شاہ موقع پر شہید، جبکہ ایک سی ٹی ڈی کانسٹیبل جہانگر شدید زخمی ہوگیا ،واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری موقع پر پہنچ گئی ،دہشت گرد رات کی تاریکی میں اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے وہاں سے فرا رہونے میں کامیاب ہوگئے ،شہید پولیس اہلکار کی نمازجنازہ پولیس لائن ڈیرہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کرکے میت آبائی گائوں روانہ کردی گئی ،پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر چھ مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دستی بم اور بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل پروا کے علاقہ رمک شہر میں مکان کے اندر پولیس کو ٹارگٹ کلنگ ،دہشتگردی، قتل ، اغوائیگی ،ڈکیتی اور پولیس حملوں سمیت دیگردرجنوں سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب اور علاقہ میں خوف اور دہشت کی علامت سمجھے والے خطرناک دہشت گرد اقبال کھیارہ عرف بالی کے اپنے دو سگے بھائیوں نثار معاویہ اور ابرار معاویہ سمیت دیگر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر حساس اداروں اور سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ان کے مکان پر ٹارگیٹڈ آپریشن کیا ۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہیں ان پر دستی بموں اور جدید خود کار بھاری ہتھیاروں کے ساتھ اچانک حملہ کردیا ۔ دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ اور دستی بم حملے کے نتیجے میں سی ٹی ڈی پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل نور ولی شاہ موقع پر شہید جبکہ سی ٹی ڈی پولیس کا کانسٹیبل جہانگیر شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

اطلاع پر ڈی پی او ڈیرہ دلاور خان بنگش ، پولیس اور سیکورٹی فروسز کی بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے دستی بم اور بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ۔پولیس اور سیکورٹی فورسز نے پورے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کے دوران6مشکوک افراد کو حراست میں لیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید چھان بین کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے جدید بھاری اسلحہ برآمد بھی کیاگیا ۔ زخمی پولیس کانسٹیبل جہانگیر کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ دلاور خان بنگش نے ہسپتال جاکر زخمی اہلکار کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کہ وہ زخمی اہلکار کی ہر ممکن دیکھ بھال کریں۔

شہید پولیس اہلکار نور ولی شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ایس پی ایف آر پی امان اللہ خان، ڈی ایس پی ایلیٹ ملک یوسف، ڈی ایس پی سٹی و کینٹ سید افتخار شاہ و دیگر پولیس حکام و اہلکاروں نے شرکت کی،نماز جنازہ کے بعد شہید کو سلامی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ، بعدازاں شہید اہلکار کو آبائی علاقے میں سپردخاک کردیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں