ہم اپنے شہیدوں کو ہرگز نہیں بھولینگے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈیرہ

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:50

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہیدوں کو ہرگز نہیں بھولینگے، شہدائے پولیس ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پروآ کے علاقے میں دہشتگردوں سے مقابلے میں شہید ہونیوالے پولیس کانسٹیبل میر باز کے ورثاء میں شہداء پیکیج کے تحت چیک دینے کے موقع پر کیا۔ ڈی پی او ڈیرہ شہید کانسٹیبل کے بچوں میں گھل مل گئے اور ان کو پیار کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے شہداء کے ورثاء کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔ شہدائے پولیس کے ورثاء کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں