ڈیرہ اسماعیل خان کی تعمیر و ترقی ہمارا مشن ہے،سردار علی امین خان گنڈہ پور

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:50

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور اور پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار فیصل امین خان گنڈہ پور کے بھائی سابق تحصیل ناظم ڈیرہ کیپٹن (ر) سردار عمر امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں جاندار تقریر کہ جس میں انہوں نے کہا کہ ’’ہمارا دین ایک ہے‘‘ نے امت مسلمہ کے دل جیت لئے ہیں۔

ہمیں اپنے لیڈر عمران خان پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیال روڈ کے علاقہ کے دورہ کے موقع پر نیو خیر آباد کالونی، کمال ٹائون میں اہلیان علاقہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سوئی گیس کمیٹی کے انچارج ملک سید رسول دھپ، سابق تحصیل ممبر ملک انوار میکن بھی موجود تھے۔ تحصیل ناظم ڈیرہ کیپٹن (ر) سردار عمر امین خان گنڈہ پور نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تعمیر و ترقی ہمارا مشن ہے، انشاء اللہ کوئی گلی محلہ سوئی گیس اور بجلی کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا، گھر گھر گیس اور بجلی پہنچائینگے۔ ڈیرہ اسماعیل خان ہمارا شہر ہے، بلا تفریق کام کرینگے، سولر لائٹس ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے سرکلر روڈ، گرڈ روڈ، ڈیال روڈ اور ملتان روڈ پر نصب کی جارہی ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں