عالمی یوم خوارک کے موقع پر گومل یونیورسٹی سٹی کیمپس میں فوڈ فیسٹیول کا اہتمام

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:50

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) عالمی یوم خوارک کے موقع پر گومل یونیورسٹی سٹی کیمپس میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد سرور کی خصوصی ہدایت پر فوڈ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر فوڈ کے حوالے سے مختلف سٹال اور اگاہی بینر لگائے گئے اور طلبا کو اگاہی فراہمی کی گئی اس فیسٹیول کے مہمان خصوصی جسٹس (ر) محمدداود خان تھے اس تمام فیسٹیول کی نگرانی رجسٹرار محمد طارق محمود ،شادی اللہ خان، صلاح الدین خان کورڈینیٹر سٹی کیمپس ،ڈاکٹر شکیب اللہ خان ارائیں ڈین آف ویٹرنری سائنسز اور ڈاکٹر صدف ڈائریکٹر آئی ایف ایس این نے کی عالمی یوم خوارک کے دن کی مناسبت میں واک کا اہتمام کیا گیا اور گومل یونیورسٹی سٹی کیمپس ہال میں ایک پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی تقریب میں پروفیسر سمیت طلبا وطالبات نے عالمی یوم خوارک کے حوالے سے روشنی ڈالی گئی اس تقریب میں بھوک پر قابو پانے اور صحت بخش خوراک کے چناو کے حوالے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت 820ملین سے زائد افراد بھوک کا شکار ہیںانہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم عوام میں یہ شعور اجاگر کریں کی ہمیں بچا ہوا کھانا ضائع کرنے سے پہلے اپنے ارد گرد نظر دوڑایں کہ ہمارے قریب کوئی بھوکا تو نہیں ہے پاکستان میں ہرسال شادی بیا ہ کی تقارریب سمیت دیگر سرکاری ونجی پروگراموں میں کھانا ضائع کرنا ایک فشن بن چکا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اس حوالے سے شعور اور اگہائی فراہم کریں کہ جہاں دنیا بھر میں کھانا ضائع ہوتا ہے وہاں ایسے لوگ بھی ہیں جنہیں ایک وقت کا کھانا بھی میئسر نہیں ہوتاپاکستان میں تقریبا 36ملین ٹن کھانا ضائع ہوتا ہے پاکستان میں 36.9فیصد غذائی قلت کا شکار گھرانوں میں سے تقریبا 18.3فیصد لوگ شدید غذائی قلت کا شکار ہیں عالمی یوم خوراک منانے کا بنیادی مقصد لوگوں میں خوراک کے ضائع کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ کھانا ضائع نہ ہو۔

(جاری ہے)

اور ان لوگوں تک کھانا پہنچ سکے جو غذائی قلت کا شکار ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں