ڈیرہ شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سٹریٹ لائٹس بند، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:50

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈیرہ شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سٹریٹ لائٹس بند، کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کی بروقت صفائی نہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، میونسپل کمیٹی کے حکام نوٹس لیں، شہریوں کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سروے رپورٹ میں شہریوں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی گراس روٹ پر بھی ناکام ہے، اداروں کو مضبوط کرنے والی حکومت عام افراد کو ہر طرح کا ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، اندرون شہر کی سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، سڑیٹ لائٹس بند عرصہ دراز سے بند پڑی ہوئیں ہیں رہائشی آبادیوں میں بروقت کوڑا کرکٹ نہ اٹھانے سے گلی محلوں میں بدبو اور تعفن پھیل رہاہے،سابقہ ادوار میں عملہ صفائی ہروارڈ میں صفائی ستھرائی کرنے کا پابند ہوتا تھا اور اندرون شہر کی سڑکوں پر پیچ ورک کیا جاتا تھا،شہر کی اہم سڑکوں پرنصب سٹریٹ لائٹس کو چالو رکھا گیا تھا، موجودہ میونسپل انتظامیہ نے بلند و بانگ دعوئے کئے لیکن عملی طور پر کارکردگی صفر ہے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور میونسپل کمیٹی کے حکام سے کارکردگی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں