ڈیرہ اسماعیل خان،صوبے بھر میں جے یو آئی (ف) کے دھرنے کے پیش نظر خیبر پختونخواپولیس کی چھٹیاں منسوخ،سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:50

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں جے یو آئی (ف) کے دھرنے کے پیش نظر خیبر پختونخواپولیس کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ عارضی طور پرتبادلوں اور تقریوں پر بھی پابندی عائدکردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق لیڈیز پولیس کو مختلف تھانوں سے طلب کر لیا گیاہے، ٹیلی کمیونیکیشن پولیس ، ایف آر پی پولیس ، ٹریفک پولیس ، کیپٹل سٹی پولیس ، خیبر پختونخوا پولیس ، لیڈیز پولیس ، بی ڈی ایس سمیت پولیس کے تمام شعبوںکے اہلکاروں کو فوری طور پر ڈیوٹیوں پر آنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ریسکیو 1122کے اہلکاروں کو بھی چوکس کرتے ہو ئے ان کی چھٹیاں عارضی طور پر منسوخ کردی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مختلف الزامات کے تحت معطل ہونے والے پولیس اہلکاروں کو بھی ڈیوٹیوں کے لئے طلب کر لیا گیا ہے۔ جے یو آئی (ف)کے دھرنے کے پیش نظر صوبے میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں