کمشنر ڈیر ہ نے نا ئب تحصیل دار پہاڑ پور کی پوسٹ پر گر د آور (قانونگو ) کو تعینات کر دیا

بدھ 13 نومبر 2019 21:17

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) تبدیلی کے اثرات ڈی آئی خا ن میں ضرورت سے زیا دہ نظر آنا شروع ہو گئے کمشنر ڈیر ہ نے نا ئب تحصیل دار پہاڑ پور کی پوسٹ پر ایک گر د آور (قانونگو ) کو تعینات کر دیا جبکہ اس پوسٹ کے لئے نا ئب تحصیل داروں کی ایک کھیپ مو جو د ہے زرائع کے مطا بق نئے تعینات ہو نے والے گر د آور شیخ فضل الرحمان کی سفارش پر انکے رشتہ پی ٹی آئی کے ایم این اے شیخ یعقو ب نے کیا ہے جس پر عوامی و سما جی حلقے سخت معتر ض ہیں کہ عمرا ن خا ن کا دعویٰ ہے کہ ہماری حکومت میرٹ پر کام کر رہی ہے یہ کیا میرٹ ہے کہ نا ئب تحصیل دار کی پوسٹ پر سینارٹی لسٹ میں ایک جونیئر گر د آور کو تعینات کر دیا گیا ہے اگر پی ٹی آئی کے ایم این اے میرٹ سے ہٹ کر کام کرینگے تو انکی جماعت کی پالیسی پر عمل کون کریگا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں