ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی ایف آئی ڈی کے تعاون سے 13سکولوں کی تعمیر نو پر کام شروع

جمعرات 14 نومبر 2019 17:40

ڈیرہ اسماعیل خان۔14نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیہ کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی ایف آئی ڈی کے تعاون سے 13سکولوں کی تعمیر نو پر کام شروع کر دیا گیا ہے، تمام سکولوں کی تعمیر جون 2020 تک مکمل کر دی جائیگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ منصوبہ نیسپاک کے تعاون سے مکمل کیا جائیگاجس کا مقصد صوبے میں تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانا اور طلبا کو ان کی تعلیمی سرگرمیوں کے دوران سہولیات فراہم کرنا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں