ڈیرہ اسماعیل خان ،بجلی کے ناجائز جرمانوں کی معافی کے اختیارات مقامی افسران کو واپس مل گئے

جمعرات 14 نومبر 2019 20:52

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈہ پور کی کوششوں سے ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام پر پیسکو کی جانب سے لگائے گئے بجلی کے ناجائز جرمانوں کی معافی کے اختیارات بنوں کے افسران کی بجائے مقامی افسران کو واپس مل گئے، اہلیان علاقہ کا سردار علی امین خان گنڈہ پور کو خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردارعلی امین خان گنڈہ پور نے ڈیرہ کی عوام کی تکلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے بجلی بل کے جرمانہ معافی کے جو اختیارات مقامی افسران کی بجائے بنوں سرکل کے افسران کو دینے اور جرمانوں کی معافی کیلئے صارفین کے بنوں کے چکر لگانے کی تکالیف کا نوٹس لیتے ہوئے اس ضمن میں چیئرمین واپڈا اور دیگر حکام سے رابطہ کیا اور بالآخر ان کی کوششوں سے ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام پر پیسکو کی جانب سے لگائے گئے بجلی کے ناجائز جرمانوں کی معافی کے اختیارات بنوں کے افسران کی بجائے مقامی افسران کو واپس مل گئے اور اس حوالے سے باقائدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈہ پور نے کہا کہ انشااللہ بہت جلد ڈیرہ کی غیور عوام کی دیرینہ خواہش پر واپڈا ڈیرہ سرکل کی خوشخبری بھی ملے گی۔اہلیان علاقہ نے جرمانے معافی کے اختیارات مقامی افسران کو واپس دلانے پرسردار علی امین خان گنڈہ پور کو خراج تحسین کیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں