میاں بیوی کا جھگڑا ،بیوی نے ساس کو لاتوں مکوں سے لہولہان کرکے ہسپتال پہنچا دیا

جمعرات 14 نومبر 2019 20:52

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) میاں بیوی کا جھگڑا ،بیوی نے ساس کو لاتوں مکوں سے لہولہان کرکے ہسپتال پہنچا دیا ،ساس کی درخواست پر بہو کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی ۔تھانہ کینٹ کی حدود ضمیر آباد مریالی میں میاں بیوی کے درمیان گھریلو لڑائی جھگڑے پر شوہر نے علاوہ توصیف آباد میں رہائش پزیر اپنے ماں کو اپنے گھربلایا۔

(جاری ہے)

ماں جونہی بیٹے کے گھر پہنچی تو بہونے اسے آڑے ہاتھوں لیا اور گھر سے باہر نکل کر ساس کو وہیں گلی میں دبو چ لیا اور لاتوں مکوں سے اسے تشدد کا نشانہ شدید زخمی کردیا ،ساس کو زخمی حالت میںہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ میاں بیوی کے جھگڑے پر بیٹے کا ماں کو اپنے گھر بلانے پر تنازع بیان ہوا ۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر اس کی بہو کے خلاف رپورٹ درج کرلی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں