ڈیرہ اسماعیل خان، تیز رفتار چنگ چی اور موٹرسائیکل میں تصادم ، نوجوان شدید زخمی

جمعہ 6 دسمبر 2019 18:27

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) ملتان روڈ ابھایا پل کے قریب تیز رفتار چنگ چی اور موٹرسائیکل میں تصادم ،موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہوگیا ،تھانہ یونیورسٹی کی حدود ملتان روڈ ابھایا پل کے قریب تیز رفتار چنگ چی بے قابو ہوکر موٹرسائیکل کے ساتھ جاٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار پچیس سالہ نوجوان سمیع اللہ ولد محمد بخش سکنہ فقیر آباد صدر بازار ڈیرہ شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں