قرض رقم کی وآپسی کا تقاضا کرنے والے پر ملزمان کا تشدد ، مقدمہ درج

جمعہ 6 دسمبر 2019 18:27

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) قرض رقم کی وآپسی کا تقاضا کرنے پر ملزمان نے مبینہ طور پرلاتوںمکوں اور ڈنڈوں سے قرض خواہ کی تواضع کردی ،قرض خواہ زخمی حالت میں ہسپتال پہنچ گیا ،ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی ،تھانہ کینٹ کی حدود دین پور میں قرض رقم کی وآپسی کا تقاضا کرنے پر ملزمان نے لاتوں مکوں اور ڈنڈوں کے وار سے قرض خواہ کو زدکوب کرکے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

زخمی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی قرض کی رقم وآپس لینے گیا تو ملزمان میرے اوپر حملہ آور ہوگئے اور مجھے زخمی کیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں