ڈیرہ ٹانک روڈ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی

انتہائی مطلوب دہشتگرد عامر گرنیڈی اور اسکا ساتھی غلام جیلانی مقابلے میں ہلاک ہو گئے ، دہشتگردوں کا تعلق کھیارہ گروپ سے بتایا جاتا ہے، قبضے سے اسلحہ بھی برآمد

جمعہ 6 دسمبر 2019 21:45

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2019ء) ڈیرہ ٹانک روڈ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی میں انتہائی مطلوب دہشتگرد عامر گرنیڈی اور اسکا ساتھی غلام جیلانی مقابلے میں ہلاک ہو گئے ، ہلاک ہو نے والے دہشتگردوں کا تعلق کھیارہ گروپ سے بتایا جاتا ہے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کالعدم تحریک طالبان کے مقامی کھیارہ گروپ کے انتہائی اہم و مطلوب دہشتگردوں کی ٹانک روڈ ظفر آباد کے علاقہ میں موجودگی کی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا ۔ ذرائع کے مطابق ایک مشکوک مکان میں مبینہ دہشتگردوں کی موجودگی پر سیکورٹی اہلکاروں نے مکان کو گھیرے میں لیا۔

(جاری ہے)

اس دوران مکان میں موجود مسلح دہشتگردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائر کھول دیا۔ جوابی کاروائی میں دو دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں جنکی ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے مقامی کھیارہ گروپ کے اہم کمانڈر عامر ابوبکر گرنیڈی اور غلام جیلانی کے نام سے تصدیق ہوئی۔ ہلاک ہونے والے دونوں دہشتگرد پولیس کو دہشتگردی سمیت دیگر خطرناک درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں