ڈیرہ اسماعیل خان، ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ دو ملزمان کے خلاف درج

پیر 20 جنوری 2020 18:05

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) تھانہ یونیورسٹی کی حدود ٹانک روڈ بائی پاس پر ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ دو ملزمان کے خلاف درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تھانہ یونیوسٹی کی حدود خیر اللہ مارکیٹ بائی پاس روڈ پر مسلح ملزمان نے موٹرسائیکل فواد خان ولد اکبر علی وزیر سکنہ جلیبی چوک کو روک کر اسلحہ کی نوک پر اس سے موٹرسائیکل 125 ماڈل سال 2019 چھین لیا اور موقع سے فرارہوگئے ،پولیس نے دو ملزمان امتیاز ولد کالوخان بلوچ سکنہ پروآ اور مروت خان ولد عبدالرحمٰن قوم استرانہ سکنہ جھوک رند چودھوان کو ٹریس کرکے ان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں