ڈیرہ پولیس کا سمگلرز کے خلاف کریک ڈائون،700 لیٹر ڈیزل ،03 بوری چائے قبضہ میں لے لی

پیر 24 فروری 2020 18:28

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) ڈیرہ پولیس نے سمگلرز کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 700لیٹر ڈیزل ،24کاٹن تھرماس اور03 بوری چائے قبضہ کرکے کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن(ر)واحد محمود کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کے قیام ، انسداد جرائم اور سمگلنگ کی روک تھام کے لیے موثر گشت اور ناکہ بندیاں قائم کر کے سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

اسی چیکنگ کے تسلسل میں ایس ایچ اوایس ایچ او درابن رمضان خان نے 24کاٹن تھرماس اور03بوری چائے اسی طرح ایس ایچ او پروآنے گاڑی نمبر412/TKکے خفیہ ٹینک سے 700لیٹر ڈیزل قبضہ کر کے کسٹم حکام کے حوالے کیا۔ اسی طرح ڈیرہ پولیس نے گزشتہ 03 ماہ کے دوران 18عدد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں،13ٹرک ٹینکر ،01کوسٹر، 1284کلو چائے ،123260لیٹر ایرانی ڈیزل ،40000لیٹر ایرانی آئل،2555لیٹر ایرانی پٹرول،24کاٹن تھرماس ،کوکونٹ12200کلو گرام،950کلو گرام بادام، 1134کلو گرام کشمش ،54بوری چلغوزہ ،55عدد ٹائر ، 4000کلو سیب،199کلو گرام کوکنگ آئل،2200کلو تازہ انار،16کاٹن سگریٹ،27بیگ خشک میوہ جات،175کلو چائنہ نمک ،06کاٹن سرجیکل میڈیکل آلات،06کاٹن سپئیر پارٹس ،1750کلو گلیسرین ،20کاٹن موبل آئل ،01گٹو کپڑا،09گٹو شاپر ،51678کلو گرام مونگ پھلی ،06گٹو چھلی، 04عدد انورٹر،11عدد ہیٹر ،04عدد ہیٹر شمسی انورٹر ،89عدد موبائلز،09عدد واٹر پمپ سمیت متفرق سامان جس کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

جو کہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کیے بغیر سمگل کیا جا رہا تھا ۔کسٹم حکام کو موقع پر ان کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں