پشاور ہائی کورٹ بینچ ڈیرہ نے دو بھائیوں سمیت تین افراد کو قتل میں ملوث ملزم کوضمانت پر رہاکردیا

پیر 24 فروری 2020 18:28

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) پشاور ہائی کورٹ بینچ ڈیرہ نے دو بھائیوں سمیت تین افراد کو قتل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم قدیم خان عرف قدیم شاہ ولد میرم شاہ قوم شیخ سکنہ وانڈہ ابو کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے چار لاکھ روپے دونفری ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ملزم کی جانب سے فاروق اختر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم قدیم خان پر الزام ہے کہ اس نے دیگر دو ملزمان شیر عالم ولد اکبر شاہ قوم شیخ سکنہ وانڈہ ابواور سید عالم ولد گل عالم کے ہمراہ فائرنگ کرکے دو بھائیوں سعداللہ اور علی رحمان پسران رحمدل اقوام شیخ اور محمد حنیف ولد عالمگیر ساکنان وانڈہ ابو کو قتل جبکہ حاکم جان ولد عبداللہ اور محمد یوسف ولد فیروز اقوام میراثی ساکنان وانڈہ ابو کر زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

زخمی حاکم جان نے تھانہ یارک میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ 12 اگست 2014 کو علاقہ بہادری میں تماشہ دیکھ کر موٹرسائیکلوں پر اپنے گھر جارہے تھے کہ شب ایک بجے کے قریب وہ اراضی نزیر خان بحد وانڈہ میر عالم پہنچنے تو قریبی درختوں کے جھنڈ سے مسلح بہ کلاشنکوف تینوں ملزمان اچانک نمودار ہوئے جنہیں موٹرسائیکل کی لائٹ سے ہم نے پہنچان لیا ۔ہم نے موٹرسائیکل فورا وآپس پیچھے موڑے لیکن اس دوران انہوں نے اپنی اپنی کلاشنکوف سے ہم پر فائرنگ کردی ۔

مقدمہ درج ہونے پر ایک ملزم شیر عالم کو گرفتار کرلیاگیا جسے ایڈیشنل سیشن عدالت ڈیرہ نے 92 سال قید بامشقت اور سات لاکھ ستر ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی تاہم عدالت عالیہ نے ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے قید اور جرمانہ کی سزا معطل کرکے بری کردیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں