ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ پریس کلب نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے، ڈپٹی کمشنر

بدھ 26 فروری 2020 17:36

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے کہا ہے کہ ڈیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے، صحافی قلم کے ذریعے علاقہ کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں، میڈیا کالونی کے قیام کیلئے صوبائی حکومت سے بات کرینگے، صحافی ذمہ دار لگ ہیں، صحافت لوگوں کی زندگیوں پر اثر انداز ہوتی ہے، کوشش کریں کہ قلم کے ذریعے ڈیرہ اسماعیل خان اور پاکستان کی بہتری کیلئے کام کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ پریس کلب کے 50سال مکمل ہونے اور نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے نومنتخب صدر یایسن قریشی، سینئر نائب صدر صادق نوشاد، نائب صدر ابو المعظم دین محمد ترابی، جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرم، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد کامران، پریس سیکرٹری گوہر محبوب غنچہ، فنانس سیکرٹری وارث بلوچ اور سرپرست عبدالحمید بلوچ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قلم کے ذریعے صحافیوں کو ہر وہ بات کرنی چاہئے جس سے علاقائی مسائل اجاگر اور حل ہوں، پولیو کے خاتمے کے حوالے سے جاری مہم کے دوران عوام ،پولیو ورکرز، سرکاری اداروں اور سیکورٹی فورسز نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ پولیو ویکسین کے دو قطرے پلانے سے ناصرف ہم اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں بلکہ اپنے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض اور عمر بھر کی معذوری سے بچا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں