ڈیرہ اسماعیل خان ،شہر کی سڑکوں پر ناکارہ اور دھواں چھوڑتے رکشے شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے

جمعرات 27 فروری 2020 19:52

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء)شہر کی سڑکوں پر ناکارہ اور دھواں چھوڑتے رکشے شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے ،ڈی آر ٹی اے سیکرٹری خاموش ،شہریوں کا ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق شہر میں آٹو وچنگ چی رکشوں کی مناسب بروقت دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اکثر وبیشتر رکشے سڑکوں پر آلودگی پھیلاتے نظر آتے ہیں ،رکشوں کے دھوئیں کی وجہ سے شہری سانس ،دمے اور آشوب چشم کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ،شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ناکارہ رکشوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہونے سے شہریوںکو سانس جیسی بیماریوں کا سامنا ہے ،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیاہیکہ ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ،محکمہ ماحولیات سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کو متحرک کیا جائے تاکہ شہری مہلک وبائی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں