ڈیرہ اسماعیل خان، اشتہاری ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی پولیس کا چھاپہ

2017میں بم دھماکے سمیت دہشتگردی کے واقعات میں شریک ملزم سید عالم گنڈہ پور گرفتار

جمعرات 27 فروری 2020 20:22

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) تھانہ کینٹ کی حدود درابن چونگی کے علاقہ میں دہشتگردی سمیت دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی پولیس کا چھاپہ، 2017میں بم دھماکے سمیت دہشتگردی کے دیگر واقعات میں شریک ملزم سید عالم گنڈہ پور گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس کو اطلاع ملی کہ سی ٹی ڈی پولیس کو مقدمہ نمبر34مورخہ19دسمبر2017کو دہشتگردی، بم دھماکے اور قتل و اقدام قتل کی دیگر دفعات میں مطلوب دہشتگرد سید عالم گنڈہ پور ولد شاہ عالم سکنہ لونی کی درابن چونگی نزد ٹانک اڈا قبرستان کے قریب موجودگی کی اطلاع پر مقامی پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کاروائی میں مذکورہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں