ڈیرہ اسماعیل خان، کورونا وائرس سے بچا ؤکیلئے سرکاری دفاترز، رہائشی علاقوں میں جراثیم کش اسپرے مہم جاری

ہفتہ 6 جون 2020 17:48

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 خیبر پختونخواہ ڈاکٹر خطیر احمد خان کی خصوصی ہدایات اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کاشف سلام کی نگرانی میں کرونا وائرس سے بچا ؤکے پیش نظر ضلع بھر میں مختلف سرکاری دفاتر اور رہائشی علاقوں میں جراثیم کش اسپرے مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسی تسلسل میںتحصیل پہاڑپور میں نماز جمعہ سے پہلے مختلف مساجد اور عوامی مقامات پر جراثیم کش اسپرے کروا دیا گیاجس میں جامعہ مسجد پہاڑپور، نملی اڈہ جامعہ مسجد، جامعہ مسجد ملا نظر، جامعہ مسجد صدیقیہ، جامعہ مسجد بہار مدینہ، مسجد گندہ پور، مدرسہ مولوی جبار، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، کنڈی پٹرول پمپ اور رنگ اڈہ و مسجد شامل ہیں۔

اس موقع پر عوامی حلقوں اور معززین علاقہ نے کورونا وائرس کے تدارک کے سلسلے میں ریسکیو 1122کی خدمات اور کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں