نصیرآباد انتظامیہ اور پولیس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد افراد کو جرمانے ،وارننگ ،2 ہوٹلزکو سیل کردیا گیا

عوام، تاجر برادری اور مسافر ماسک کو ضروری استعمال کرتے ہوئے ایس او پیز عملدرآمد کو یقینی بنائیں ،غلام حسین بھنگر

ہفتہ 6 جون 2020 23:30

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) نصیرآباد انتظامیہ اور پولیس کا کورونا وائرس کی وباء سے بچاؤ حفاظتی انتظامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ،خلاف ورزی کرنے پر متعدد افراد کو جرمانے عائد کو وارننگ خلاف ورزی کرنے پر 2 ہوٹلزکو سیل کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین بھنگر اور ایس ڈی پی او سرکل ڈیرہ مراد جمالی ملک عبدالغفار سیلاچی نے میڈیا سے بات چیت اور شہریوں و مسافروں کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاران اور راہ گیروں کو ماسک تقسیم، شام 7 بجے سے ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹور کے علاوہ تمام کاروبار کو بند رکھا جائے عوام اور تاجر برادری حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکڑ اور ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر کی خصوصی ہدایات پر آج ہفتے کے روز بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری رہا اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین بھنگر کی سربراہی میں ایس ڈی پی او سرکل ڈیرہ مراد جمالی ملک عبدالغفار سیلاچی، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر گلاب خان شیخ، ایس ایچ او سٹی سکندر سعید عمرانی، ٹریفک سارجنٹ لیاقت علی اور پٹواری غلام رسول بزدار پر مشتمل پولیس ٹیم کے ہمراہ قومی شاہراہ ناکہ شہید سلیمان کے مقام پر کورونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی انتظامات کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چھوٹی بڑی گاڑیوں اور موٹرسائیکل پر سوار متعدد افراد کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے عائد کرتے ہوئے کئی کو آئندہ کی وارننگ دی گئی جبکہ دو ہوٹلز کھلنے اور ٹیلی ویژن چلانے خلاف ایس او پیز پر سیل کردیا گیا اس سے قبل سی سی ٹی وی پولیس وین لاوڈ سپیکر کے ذریعے ایس او پیز پر عملدرآمد کا علان بھی کروایا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین بھنگر اور ایس ڈی پی او سرکل ڈیرہ مراد جمالی ملک عبدالغفار سیلاچی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عوام، تاجر برادری اور مسافر ماسک کو ضروری استعمال کرتے ہوئے ایس او پیز عملدرآمد کو یقینی بنائیں خلاف ورزی کرنے کی صورت میں جرمانے عاید کئے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ شام 7 بجے سے ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹور کے علاوہ تمام کاروبار کو بند رکھا جائے خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ کے ساتھ متعلقہ دکان کو سیل کردیا جائے گا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں