ڈیرہ اسماعیل خان،ضلع کچہری کے باہر بے ہنگم پارکنگ سے ٹریفک روانی متاثر

جمعہ 25 ستمبر 2020 18:17

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) ضلع کچہری کے باہر بے ہنگم پارکنگ سے ٹریفک روانی متاثر ہو کررہ گئی۔ ضلع کچہری کے اطراف غیر قانونی بے ہنگم پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک روانی میں خلل واقع ہو چکا ہے اور کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں۔ شہریوں نے بتایاکہ کچہری روڈ میں پر موٹرسائیکل اور گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں جبکہ ضلعی کچہری میں آنے والے سائلین اور وکلاء کی گاڑیاں پارک ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس صورتحال کے باعث کئی سو فٹ چوڑی سڑک سکڑ کر صرف چند فٹ تک رہ جاتی ہے جبکہ اس چوک پر گاڑیوں کا بھرپور رش ہوتا ہے۔اسی طرح ضلع کچہری میں بلدیہ دفتر کے باہر موٹر سائیکلوں کی پارکنگ بھی قائم ہے جس کی وجہ سے ٹریفک روانی یہاں بھی متاثر ہوتی ہے۔ ضلع کچہری کے باہر گاڑیاں سڑک کنارے پارک کردی جاتی ہیں جبکہ اسی طرح جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے والی سڑک پر بھی گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ کی جاتی ہے اور یوں اس جانب بھی ٹریفک روانی متاثر ہوتی ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیاکہ ضلع کچہری کے باہر غیر قانونی پارکنگ کاخاتمہ کرایا جائے اور ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے فوری اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں