ڈیرہ اسماعیل خان، انسداد پولیو مہم کی مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد

ہفتہ 26 ستمبر 2020 18:14

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے آخری روز مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، این سٹاپ آفیسر، ای پی آئی کوارڈینیٹر، ایل ایچ ڈبلیو کوارڈینیٹر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونکیشن سپورٹ آفیسر، پولیو ایریڈیکیشن آفیسرز، محکمہ صحت، تعلیم، پولیس، پاک آرمی، لوکل گورنمنٹ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر حفیظ ا لله نے بتایا کہ مہم کے دوران 2لاکھ77ہزار381پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے ۔ مہم کے آخری روز ریفیوزل کوریج کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن کی مدد سے کافی حد تک ریفیوزل کوریج کو یقینی بنایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن یونین کونسلز میں تسلسل کے ساتھ ریفیوزل کیسز سامنے آ رہے ہیں ان کیلئے خصوصی پلان اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ریفیوزل کوریج کو یقینی بنایا جا سکے کیونکہ چند ریفیوزل کیسز کی وجہ سے پورا ضلع متاثر ہوتا ہے لہذا اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف انسداد پولیو مہم کے دوران انتھک محنت او ر پوری تندہی سے فرائض سرانجام دینے والے افسران و اہلکاروں کا کردار لائق تحسین ہے وہیں غفلت اور تساہل کا مظاہرہ کرنے والوں کی سرزنش بھی ضروری ہے کیونکہ انسداد پولیو ہمارے لیے قومی سطح پر چیلنج کی صورت اختیار کر چکا ہے لہذا اس حوالے سے کوئی بھی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں